ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم نواز اور شہباز کے درمیان ٹھن گئی،چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)انتخابات2018ء میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے سے راولپنڈی سمیت دیگر اہم اضلاع میں امیدواروں کا تعین نہ کیا جاسکے، چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ نہ دینے پر شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان ٹھنگئی۔(ن)لیگ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے راولپنڈی حلقہ سے چوہدری نثار علی خان کے مد مقابل امیدوار ڈھونڈنے کیلئے

سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر چوہدری تنویر و دیگر اہم رہنماؤں سے مشاورت کی ہے ، ذرائع کی مطابق مریم نواز نے اظہار کیا ہے کہ وہ چوہدری نثار علی خان کو راولپنڈی حلقہ میں ٹکٹ دینے کی خواہشمند نہیں ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے دو حلقوں میں حنیف عباسی اور سینیٹر چوہدری تنویر کے بیٹے بیرسٹردانیال تنویر کو این اے 60اور این اے62کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ پی پی 11، پی پی 17،پی پی 16اور 18کے لئے سجاد خان ،راجہ حنیف ، حاجی پرویز خان ،شکیل اعوان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔راولپنڈی حلقہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر شہبازشریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے بھائی نوازشریف سے مشاورت کی ہے کہ وہ چوہدری نثار علی خان سمیت سینئر رہنماؤں کو نظر انداز نہ کریں تاہم نوازشریف نے چوہدری نثار علی کے معاملے پر شہبازشریف کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا ہے کہ اس حوالے سے سوچ بچار جاری ہے جو بھی فیصلہ ہو گا مل بیٹھ کر کریں گے ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو کسی صورت ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔ظفر ملک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…