ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) تحریک نجات گروپ بھی منظر عام پر آگیا،آئندہ الیکشن میں پڑھی لکھی اورنوجوان قیادت کو ٹکٹ دیاجائے ورنہ۔۔! دھمکی دیدی

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) مسلم لیگ (ن) تحریک نجات نظریاتی گروپ راولپنڈی کے ممبران نے قرارداد کے ذریعے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ گیا کہ آئندہ الیکشن میں مخلص،نظریاتی،قربانیاں دینے والی پڑھی لکھی اور نوجوان قیادت کو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ دیئے جائیں اور راولپنڈی کے عوام کی جان ہارے ہوئے لوگوں سے چھڑوائی جائے وگرنہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کا حال2013 سے مختلف نہ ہوگا اس امر کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) تحریک نجات نظریاتی گروپ راولپنڈی نے

مسلم لیگی رہنما قائم دین کی زیرصدارت منعقد ہ نمائندہ اجلاس میں کیا گیا جس میں سینئر پارٹی راہنماؤں تنویر اختر شیخ،شفیق وانی،سردار نذیر کشمیری،ملک پرویز حیدر،عبداللہ عاصم،راجہ ذوالفقار بھٹو،ملک عبدالناصر عرف شیرو،راجہ افتخار قاری،سہیل کھوکھر،حاجی محمد خان،ارشاد تیمور کیانی،ملک مسعود،قیوم شیخ،مرزا جمشید بیگ،مظہر ستی،شیخ شہباز،بابر خیال اورسردار نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائدمیاں نواز شریف،مرکزی صدر میاں شہبازشریف اور دختر پاکستان مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور عہد کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے مخلص،نظریاتی،جدوجہد کرنے والے،جیلیں اور نظر بندیاں برداشت کرنے والے کارکن متحد ہیں،اجلاس میں نام نہادمقامی قیادت کی طرف سے گزشتہ پانچ سالوں میں حقیقی اور قربانیاں دینے والے ورکروں کو نظر انداز کرنے کی مذمت کی گئی اوراجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں مخلص،نظریاتی،قربانیاں دینے والی پڑھی لکھی اور نوجوان قیادت کو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ دیئے جائیں اور راولپنڈی کے عوام کی جان ہارے ہوئے لوگوں سے چھڑوائی جائے وگرنہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کا حال2013 سے مختلف نہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…