بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے پاس تو ’’اقامہ‘‘ سے بھی بہت زیادہ طاقتور چیز موجود ہے جس کی وجہ سے وہ وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، یہ سیٹلمنٹ پوری زندگی کیلئے ہے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران کے پاس اقامہ سے بھی زیادہ طاقتور چیز موجود ہے جس کی وجہ سے عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، سینئر صحافی اظہر جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ

عمران خان کے پاس بھی لامتناعی مدت کے لیے قیام کا اجازت نامہ ہے جسے عمومی طور پر پرمننٹ ریذیڈنسی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سینئر صحافی اظہر جاوید نے وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ اقامہ سے زیادہ طاقتور ہے کیونکہ اقامہ کی مدت ایک مخصوص وقت کے لیے ہوتی ہے جبکہ سیٹلمنٹ پوری زندگی کے لیے ہوتا ہے، سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کیا عمران خان بھی اس وجہ سے نااہل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو سپریم کورٹ نے اقامہ رکھنے کے الزام میں نااہل قرار دیا، دوسری جانب خواجہ آصف کو بھی اقامہ رکھنے کی پاداش میں نااہل قرار دے دیا گیا۔ اظہر جاوید کے اس ٹوئیٹ کے جواب میں صارفین نے اپنی مختلف رائے کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان لاڈلا ہے اس کے خلاف کچھ نہیں ہوسکتا۔ ایک اور صارف آفریدی نے لکھا کہ یقین کرنا مشکل ہے لیکن آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کے اقامہ کی بنیاد ملازمت اور اکاؤنٹس چھپانے پر تھی جس کی وجہ سے وہ نااہل ہوئے جبکہ آئی ایل آر ضروری نہیں۔ ایک صارف شاہ جہان اترا نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ عمران خان کو بھی ہونا چاہیے۔ ایک اور صارف مزمل اسلم نے کہا کہ مستقل سکونت مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ تب آتا ہے جب کسی کے پاس آمدن کا ذریعہ ہوتا ہے اور عوامی عہدہ رکھنے کے باوجود اس کے بارے میں نہیں بتایا جاتا، مزید یہ کہ سرمایہ کاری قابل قبول ہے لیکن تنخواہ پر کام کرنا ممنوع۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…