بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایران اورافغانستان میں اربوں ڈالر کی بھارتی سرمایہ کاری ضائع ہو گئی ، افغانستان کا دارومدار پاکستانی بندرگاہ پر دوبارہ بڑھ گیا ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی کی نئی پابندیوں سے اس خطے اور افغانستان پر اجارہ داری کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔ امریکی پابندیوں سے ایران کی بندرگاہ چاہ بہار کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے جبکہ اسی بندرگاہ اورافغانستان میں اربوں ڈالر کی بھارتی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اب افغانستان کو اپنی مرضی کے مطابق پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کر سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا بڑا حصہ ایران منتقل ہو گیا تھا جس سے پاکستان کا اثر رسوخ متاثر ہو رہا تھا جبکہ بھارت کی پوزیشن مستحکم ہو رہی تھی مگر اب صورتحال بدل گئی ہے اور افغانستان کا دارومدار پاکستانی بندرگاہ پر دوبارہ بڑھ گیا ہے۔ادھر بھارت جس ایرانی بندرگاہ کو سی پیک کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا تھا مگراس کا اپنا کوئی مستقبل نہیں رہا ہے جس سے نئی دہلی میں پالیسی سازوں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔جن ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے ایران سے کاروبار جاری رکھنے کی کوشش کی انھیں امریکی غضب کا سامنا کرنا ہو گا اس لئے اب کوئی بھی عالمی ادارہ یا بین الاقوامی بینک اس سلسلہ میں دلچسپی نہیں لے گا۔اب ایران کیلئے پاکستان کو بائی پاس کر کے اہم وسط ایشیائی ممالک تک پہنچنا مشکل اور بھارت کیلئے پاکستان کو بائی پاس کر کے افغانستان تک رسائی نا ممکن ہو گئی ہے۔اب بھارت افغانستان تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے زمینی راستہ مانگنے کی کوشش کر ے گا جس کی اجازت کسی قیمت پر نہ دی جائے۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی کی نئی پابندیوں سے اس خطے اور افغانستان پر اجارہ داری کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…