اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسددرانی کی کتاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایس دلت اور جنرل درانی کی کتاب کا پاکستا ن میں پی ڈی ایف ورژن مفت دستیا ب ہے اس کا مطلب ہے یہ کتاب کمرشل مقاصد کیلئے نہیں چھاپی گئی ۔ اسد درانی نے پاکستان میں اسامہ کی موجودگی سے
متعلق اپنی رائے دی ہے کوئی انکشاف نہیں کیا۔ پروگرام میں شریک معروف صحافی فہد حسین کا کہنا تھا کہ اسد درانی اور اے ایس دلت کی کتاب ملک میں جاری سیاسی دنگل کا حصہ بن گئی ہے، اگر فوج اسد درانی کو طلب نہ کرتی تو ایک اور مسئلہ کھڑا ہو جاتا کہ نواز شریف کے بیان پر کیوں اتنا شور مچا تھا۔ نواز شریف کے بیان پر ردعمل زیادہ آیا اس وجہ سے اسد درانی کی کتاب پر ردعمل مجبوری بن گیا۔