بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا،کالعدم تنظیم کے خفیہ اڈے پر حساس ادارے کی بروقت کارروائی ،دہشتگردی کی خونریز کارروائیوں میں ملوث 6خطرناک دہشتگرد ہلاک، حساس مقامات کے نقشے اور کیا کچھ برآمد کر لیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا،گجرات کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے اڈے پر سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، 6دہشتگرد ہلاک، دو خود کش جیکٹس ،پانچ دستی بم اور ڈیٹو نیٹر، حساس مقامات کے نقشے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے گجرات کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے اڈے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی

کی کارروائی کیلئے تیار 6دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گجرات کے علاقے اَپر جہلم میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے دو خود کش جیکٹس ،پانچ دستی بم اور ڈیٹو نیٹر برآمد کئے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات کے نقشے بھی ملے ہیں۔ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد صہیب بھی مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد لاہور بیدیاں اور فیروز پور روڈ دھماکوں میں ملوث تھے۔دہشتگردوں کی شناخت فیصل ،عثمان ،عبدالعظیم اور رؤف کے نام سے کی گئی۔ دہشتگردسرگودھا میں بریگیڈیئر ظہور قادری کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک دہشتگرد صہیب جس کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور وہ لاہور دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آرمی چیف کی ہدایت پر آپریشن رد الفساد بھرپور قوت سے جاری ہے اور پاک فوج اور دیگر ادارے ملک کے چپے چپے میں چھپے ہوئے دہشگردوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں تیزی لا رہے ہیں۔ اس سے قبل لاہور میں خودکش بمبار کے داخلے کا انتباہ بھی جاری کیا جا چکا تھا۔ دفاعی مبصرین سی ٹی ڈی کی اس کارروائی کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مربوط اور منظم نظام کا ثبوت قرار دیتے ہوئے اہم قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…