عمرکوٹ (سی پی پی )عمرکوٹ ضلع کے شہر غلام نبی شاہ کی بنیادی مرکز صحت میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث حاملہ خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی دوبچوں کو جنم دیدیا بیسک ہیلتھ سنیٹر انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی پر لوگوں کا شدید احتجاج برہمی کا اظہار ہے جبکہ ہیلتھ سنیٹر کی انتظامیہ کا موقف ہے ہسپتال میں تعمیراتی کام جاری ہے۔اس وجہ سے راستے میں روکاوٹ تھی زچہ وبچہ اب دونوں خیریت سے ہے اور وارڈ میں داخل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق غلام نبی شاہ میں “PPHI”کے تحت کام کرنے والا بیسک ہیلتھ سنیٹر کے زچگی مراکز میں گاؤں چانیسری کی حاملہ خاتون رانی زوجہ تیجو کولہی کو ڈلیوری کے لیے مذکورہ زچگی مراکز لایا گیا اور رانی کے رشتہ داروں کے کہنے مطابق ہیلتھ سنیٹر انتظامیہ نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے حاملہ خاتون رانی زوجہ تیجو کولہی کو ایڈمٹ نہیں کیا شدید درد اور تکلیف کے باعث مجبوراً ہسپتال کے باہر دیوار کے ساتھ چادریں لگا کر ڈلیوری کرائی گئی ڈلیوری کے دوران حاملہ خاتون نے دو بچوں ہسپتال سے باہر جنم دے دیا۔اس واقعے پر لوگوں نے اور رانی کے شوہر تیجو کولہی اور رشتے داروں نے بیسک ہیلتھ سنیٹر غلام نبی شاہ کی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف بیسک ہیلتھ سنیٹر کی انچارج کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے حاملہ خاتون رانی کو کسی نے بھی ایڈمٹ کرنے سے کسی نے انکار نہیں کیا تھا رانی کو شدید تکلیف اور درد کی وجہ سے راستے میں ہی مجبوراً ڈلیوری کرانا پڑی بعد میں رانی کو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا اب رانی اور دونوں نومولود بچے خیریت سے ہیں۔