پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی کے بارے میں توسناتھامگرتحریک انصاف کے دوراقتدارمیں پہلی مرتبہ وزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگناتھاجوسینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ہے اوریہ تبدیلی وہ لاناچاہتے تھے،
تحریک انصاف نے اپنے منشوراورنظریاتی کارکنوں کو پست پشت ڈال دیاہے اوراب انکی ترجیحات کچھ اوربن گئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگرتحریک انصاف کی حکومت سینٹ کی طرح نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھی بولی کابازارگرم کرتے ہیں تووہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے سب کواعتمادمیں لیناچاہئے تھا ،نگران وزیر اعلیٰ کیلئے غیرمتنازعہ شخص کو قبول کریں گے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے سینٹ انتخابات میں اگر20ممبران کونوٹسزدیئے تواب ایک نوٹس پرویزخٹک کوبھی دیناچاہئے کہ اس نے نگران وزیراعلیٰ کی نشست پربھی بولی لگاکراسمبلی کومچھلی بازاربنادیاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پرویزخٹک اوراس کے چہیتوں کی غلطیوں پرآنکھیں بندکرلیتے ہیں جواس کے میرٹ اورتبدیلی کاواضح ثبوت ہے۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی کے بارے میں توسناتھامگرتحریک انصاف کے دوراقتدارمیں پہلی مرتبہ وزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگناتھاجوسینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ہے اوریہ تبدیلی وہ لاناچاہتے تھے