جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں قادیانیوں کی مقدس سمجھی جانیوالی عبادتگاہ منہدم کئے جانے کے واقعہ پر تحریک انصاف کی مذمت، پنجاب حکومت سے کیا کام کرنے کا مطالبہ کر دیا؟

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں قادیانیوں کی عرصہ دراز سے بند مقدس سمجھی جانیوالی عبادتگاہ کے مسمار کئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کی مذمت، پنجاب حکومت سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں قادیانیوں کی عرصہ دراز سے بند مقدس سمجھی جانیوالی عبادتگاہ کو مشتعل ہجوم کے

ہاتھوں مسمار کئے جانے کے واقعہ کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذمتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قادیانیوں کی مقدس سمجھی جانیوالی عبادتگاہ کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسمار کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات (24 مئی) کو سیالکوٹ میں مقامی مشتعل ہجوم نے قادیانیوں کی ایک تاریخی عبادت گاہ ‘بیت المبارک کو منہدم کر دیاتھا۔کہا جاتا ہے قادیانی مذہب کے بانی مرزا غلام احمد سیالکوٹ میں اپنے دورِ ملازمت کے دوران مذکورہ عبادت گاہ کو استعمال کرتے تھے، یہی وجہ ہےقادیانیوں کے نزدیک یہ عبادت گاہ خصوصی مذہبی اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔واضح رہے کہ قادیانیوںکی اس عبادت گاہ کو کسی بھی ممکنہ پرتشدد واقعے سے بچنے کے لیے حکام نے برسوں پہلے ہی بند کردیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر قادیانیوں کی اس عبادتگاہ کے حوالے سے یہ خبر بھی آچکی ہے یہ عبادتگاہ گھروں کے درمیان واقع تھی اور کئی نوٹسز جاری کئے جانے کے باوجود مقامی قادیانی کمیونٹی کی جانب سے اس کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری تھا اور مقامی میونسپل کی جانب سے اس کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا اور اس کے انہدام کیلئے سحری کے وقت انفورسمنٹ ورکرز کو لایا گیا تھا کیونکہ دن کے وقت سخت گرمی اور روزے کی وجہ سے کام میں مشکلات کا سامنا تھا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…