اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو آج باچا خان ائیرپورٹ پر امریکہ جانے سے روک دیا گیا ہے اور انہیں جہاز میں سوار نہیںہونے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرہ خٹک امریکی پاسپورٹ پر امریکہ جا رہی تھیں مگر انہیں اوورسیز پاکستانی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے نامکمل دستاویز کے چارج کے تحت جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر عامرہ خٹک نے ایف آئی اے کے اہلکاروں سے بحث بھی کی لیکن انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی گئی اور جہاز سے اتار لیا گیا
جس کے بعد وہ ایئر پورٹ سے گھر کیلئے روانہ ہو گئیں۔واضح رہے کہ جو بھی شخص جس ملک کا شہری ہوتا ہے ، اسے اسی ملک کا پاسپورٹ جاری ہوتا ہے ، عامرہ خٹک کے پاس امریکی پاسپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دوہری شہریت رکھتی ہیں ، یعنی پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک کی اور انہوں نے پاکستان سے امریکہ جانے کیلئے امریکی پاسپورٹ کا استعمال کیا تھا تاہم کیونکہ وہ پاکستانی شہری بھی ہیں لہٰذا بیرون ملک جانے کیلئے ان کے پاس اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا جو کہ ان کے پاس نہیں تھا۔