منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ووٹ نہیں ووٹر کو عزت دو، ن لیگ کے اہم وزیر کا پانچ سال بعد اپنے حلقے آمد پر ڈھنڈوں اور پتھروں سے استقبال، وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) ووٹ نہیں ووٹر کو عزت دو، ن لیگ کے اہم وزیر کا پانچ سال بعد اپنے حلقے آمد پر ڈھنڈوں اور پتھروں سے استقبال، وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،شدید شرمندگی کاسامنا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے سے 5روز قبل ہی عوامی سطح پر لیگی وزرا کا انڈوں ، ٹماٹروں اورپتھروں سے استقبال شروع ہو گیا آئندہ انتخابات سے قبل ہی مری کے عوام نے سینئر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے بارے میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کرتے ہوئے گاڑی پر پتھر پھینکے

اور ان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی عوامی پتھراؤ سے اشفاق سرور کی اپلائیڈ فار لینڈ کروزر کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی اطلاعات کے مطابق راجہ اشفاق سرور اپنی آئندہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مری کی یونین کونسل گہل میں جلسہ سے خطاب کرنے جارہے تھے مردو خواتین پر مشتمل مشتعل افراد کی بڑی تعداد نے نیو مری پتریاٹہ بازار میں اشفاق سرور کی گاڑی روک لی اور گھاڑی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی مشتعل افراد پتریاٹہ چیئر لفٹ کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے مشتعل افراد کا موقف تھا کہ ایک طرف تو ان کے نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا جبکہ دوسری طرف علاقے میں پینے کے صاف پانی کے علاوہ سکول ، ہسپتال اورسڑک تک کی کوئی سہولت نہیں ہے ہر مرتبہ علاقے کے عوام سے ووٹ لے کر دوبارہ کبھی کسی کا پتہ تک نہیں کیا اہلیان علاقہ نے واضح کیا کہ اس علاقے میں دوبارہ آنے کی صورت میں مزید شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و آئندہ امیدوار این اے57صداقت عباسی نے آن لائن کو بتایا کہ اشفاق سرور کے ساتھ ان کے اپنے گھر میں عوامی رد عمل مکافات عمل ہے کیونکہ اشفاق سرور اور ان کی جماعت کی پالیسیاں انہیں عوام سے دور کرنے کے لئے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا مسکن ہونے کے باوجود مری کی یونین کونسل گہل آج بھی ایک پسماندہ ترین یونین کونسل ہے جہاں کے عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہ آج یونین کونسل گہل کے عوام نے اشفاق سرور کے خلاف فیصلہ دے دیا آئندہ انتخابات میں پورے مری کے عوام ان کے خلاف فیصلہ سنائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…