کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے ہیں اللہ کرے کہ انہیں موقع ملے تو وہ پورا کریں، عمران خان نے کے پی کے میں ڈیلیور کیا یا نہیں اس کا علم نہیں؟،
لیکن کیا کے پی میں احتساب کے ادارے قائم کیے گئے تو ایسا نہیں ہوا، خان صاحب کا کہنا تھا کہ کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم کریں گے لیکن کیا ہوا کیا نہیں ہوا یہ تو وقت بتائے گا، ہر جماعت میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے، خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کے لیے سیاست کی، پارٹی میں ڈیکوریشن کے لیے چند چہرے بہت ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں۔پی ایس پی کے سربراہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فوزیہ قصوری نے کہا کہ مصطفی کمال وہ نام ہے جنھیں جب موقع ملا تو کراچی کے لیے کام کیا، مصطفی کمال نے جو کام کراچی میں کیے اسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی، جب ایم کیو ایم کا اصل چہرہ سامنے آیا تو یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے پارٹی چھوڑ کرگئے۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے ہیں اللہ کرے کہ انہیں موقع ملے تو وہ پورا کریں، عمران خان نے کے پی کے میں ڈیلیور کیا یا نہیں اس کا علم نہیں؟، لیکن کیا کے پی میں احتساب کے ادارے قائم کیے گئے تو ایسا نہیں ہوا، خان صاحب کا کہنا تھا کہ کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم کریں گے لیکن کیا ہوا کیا نہیں ہوا یہ تو وقت بتائے گا