برآمدات کی ترقی کیلئے نجی شعبہ مصنوعات کی مسابقت اور معیار بہترکرے ، پرویز ملک

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ معیشت کی بہتر ترقی کیلئے برآمدات کا فروغ اشد ضروری ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ مصنوعات کی مسابقت اور معیار کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرے جس سے ہماری برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات اب بہتر ہو رہی ہیں لیکن ابھی بھی ہر ماہ درآمدات کے مقابلے میں ہماری برآمدات کو 3ارب ڈالرخسارے کا سامنا ہے اور اس خسارے کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نجی شعبہ اپنی حکمت عملی کو تبدیلی کرے اور مصنوعات کا معیار بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کرنے کی کوشش کرے جس سے ہماری برآمدات میں بہتری آ ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدات پر نظرثانی کی جا رہی ہے تا کہ پاکستان کے تجارتی مفادات کا بہتر تحفظ کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں پیداوار کی لاگت زیادہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ بجلی کی قیمتوں کونیچے لایا جائے تا کہ پیداوار کی لاگت میں کمی واقع ہو اور کاروباری سرگرمیوں و برآمدات کو بہتر فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ تجارتی پالیسی 30جون کوختم ہو رہی ہے اور نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی میں اداروں کو مضبوط کرنا اور تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں میں نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنا اہم ترجیحات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کو بہتر کرنے کی کوششوں میں چیمبر ز آف کامرس حکومت کے پارٹنر ہیں اور حکومت تاجر برادری کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کرنے پر چیمبر کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سنٹر پاکستان کی معیشت اور چیمبر کے ممبران کیلئے فائدہ مند نتائج کا باعث ہو گا۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ نجی شعبہ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ان کوششوں نجی شعبے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے جس کے مزید بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریسرچ سنٹر کے قیام کے مقاصد اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

اس سنٹر کے تحت چار شعبے قائم کئے گئے ہیں جن میں انٹرنیشنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ سیل، سی پیک فیسیلیٹیشن سیل، ٹریننگ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیل اور ویمن بزنس گراؤتھ سیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے تحت سٹارٹ اپ کمپنیوں کو بنانے میں انٹرپرنیورز کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تاجر برادری کو ضروری ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور ان کی استعداد کار کو بہتر کیا جائے گا۔

تا کہ وہ اپنے کاروبار کو بہترطور پر فروغ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے تحت پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کو ترقی دینے کی کوشش کی جائے گی اور سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین کو اپنا کاروبار بہتر طریقے سے فروغ دینے کی کوششوں میں ضروری خدمات فراہم کی جائیں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے اپنے خطاب میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے پر وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ سنٹر پاکستان کی تجارت کو بہتر کرنے اور چیمبر کے ممبران کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔چیئرمین فاؤنڈر گروپ زبیر احمد ملک، خالد جاوید، طارق صادق، میاں اکرم فرید، میاں شوکت مسعود، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، احمد مغل اور مزمل صابری سمیت تاجر وصنعتکار برادری کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…