بیجنگ (این این آئی)چین اگلے ماہ پاکستان کے لئے دو مشاہداتی سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا۔چینی اخبار کے مطابق لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سٹیلائٹس خلا میں
بھیجے جائیں گے۔یہ سٹیلائٹس پاکستان کیلئے زمین پر مشاہداتی کام کر سکیں گے۔سٹیلائٹ چینی خلائی اکیڈمی اور پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے جنوبی افریقہ کی خلائی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں