لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی 60 یا 70 سے زائد نشستیں حاصل نہیں کر سکے گی اور عمران خان کا وزیراعظم بننے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ تجزیہ کاروں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا
زیادہ زور تقریروں پر ہے اور عملی اقدامات پر وہ بہت کم توجہ دیتے ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے ایشوز جن کو اٹھا کر عوام کی نظروں میں مقبول ہوا جا سکتا یا مخالف جماعتوں کا ووٹ بینک توڑا جا سکتا ہے، عمران خان کی ایسے اقدامات کی جانب بالکل توجہ نہیں ہے اور وہ دوسروں کی خامیوں کی تشہیر کرکے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔