جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ اپنے صاحبزادے کو دینے کی خبروں کے بعد ان کے بیٹے عبداللہ عباسی کاموقف بھی سامنے آگیا،کئی سالوں سے کیا کام کررہاہوں اور کتنی رقم لی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ اپنے صاحبزادے کو دینے کی خبروں کے بعد ان کے بیٹے عبداللہ عباسی کاموقف بھی سامنے آگیا،کئی سالوں سے کیا کام کررہاہوں اور کتنی رقم لی؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ عباسی نے عمرہ سکیم کے حوالے سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ اسکیم سیاسی وابستگی نہیں بلکہ حلقے کے تمام مستحق افراد کیلئے ہے،

ہم ہر سال حلقے کے ضرورت مند اور مستحق لوگوں کو مفت عمرہ کراتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ عباسی نے کہاکہ عمرہ سکیم کے لیے ہم کسی سے ایک روپے نہیں لیتے،یہ کام اللہ کی رضا کیلئے کئی سالوں سے کیاجارہا ہے،اس سال بھی لوگ بھیجے لیکن اس سلسلے میں حکومت کا ایک روپیہ بھی نہیں لگا۔انہوں نے اس حوالے سے چیلنج کیا کہ کسی بھی سرکاری ادارے سے تحقیقات کرائی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر رساں ادارے ’’آن لائن‘‘ نے دعویٰ کیاتھا کہ جنرل الیکشن 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ اپنے صاحبزادے عبداللہ شاہد کو دے کر تحصیل مری کی 15 یونین کونسلز کے معززین کو فری عمر ے کرانے کی ذمہ داری دے دی ۔ دینی معاملات سے نابلد پوتے نے دادا مرحوم کے نام پر شروع کی گئی خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج نامی سکیم میں محرم اور نامحرم کا فرق ختم کرتے ہوئے ادھیڑ عمر ، بیوہ اور غیر منکوحہ خواتین کو نامحرموں کے ساتھ عمرے کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس وقت تک 1000 بندے کو فری عمرے کروا چکے ۔ آئندہ بھی ایئربلیو میں جتنی سیٹیں خالی ملیں گی لوگوں کو بھیجتے رہیں گے ۔ سعودی حکومت نے عمرہ ، حج کے لئے محرم کے ساتھ خواتین کو بھیجنے کے عمل پر نرمی شروع کر دی ہے ۔

اس لئے خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج ( اسکیم) میں بغیر محرم بڑی تعداد میں خواتین کو سعودی عرب بھیج رہے ہیں۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر فری عمرہ اسکیم کے انچارج سعود ارشد عباسی کی تصدیق۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل الیکضشن سے قبل ماحول بنانے کے لئے اپنے صاحبزادے جو کہ ایک ٹریول ایجنسی چلاتے ہیں کو ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ دے کر تحصیل مری سے مختلف طبقہ فکر کے افراد کو عمرے کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔

جنہو ں نے ابتدائیہ میں 1000 سے زائد افراد کو فری عمرہ کی خدمت دے کر آئندہ الیکشن میں من پسند نتائج حاصل کرنے جیسے منصوبے شروع کر رکھا ہے ۔ ذرائع اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے تحصیل مری کی 15 یونین کونسلرز میں سے ہر ایک سے 120 کو عمرہ کرانے کی ذمہ داری اپنے صاحبزادے کو سونپی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کہوٹہ میں بھی اس سطح کا فری عمرہ پیکج متعارف کروایا جانا ہے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے

فری عمرہ پیکج کے ایک ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد کو بغیر محرموں کے عمرہ کے لئے بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل ک بھی بغیر محرم کے خواتین حج یا عمرہ پر نہیں جایا کرتی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض واقعات میں ماں اور بیٹے کو جان بوجھ کر الگ الگ فلائیٹ اور الگ الگ ہوٹل میں ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ نمائندہ آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے خاقان عباسی شہید فری عمرہ پیکج نامی اسکیم کے

انچارج مسعود ارشد عباسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سعودی حکومت نے ایک خاص عمر کے بعد خواتین کے لئے محرموں کے بغیر ، حجاز المقدس آنے کی نئی رعایت دینا شروع رکھی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کی بڑی تعداد کو بغیر محرموں کے عمرہ کروانے بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج اسکیم کے لئے عبدالہ شاہد کو کسی پارٹنر کا تعاون حاصل نہ ہے بلکہ وہ تمام خرچ خود سے وزیر اعظم کی ہدایات پر کر رہے ہیں ۔ #/s#۔( جاوید/ توصیف )



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…