پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں گرمی کا پارہ چڑھ گیا،درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،محکمہ موسمیات نے مزید کس چیز کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن)کراچی میں گرمی کا پارہ چڑھ گیا،درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،کے الیکٹرک کا وعدہ بھی ایفا نہ ہوسکا،شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے جبکہ ہوابند ہونے کے باعث ہیٹ ویو 46سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 10فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن کی وجہ سے موسم کی حدت میں مزید اضافہ ہو ا ہے ،محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے چند روز میں گرمی مزید بڑھے گی اور درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے ، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے واقعات پیش آسکتے ہیں لہذا شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ،دوسری جانب کے الیکٹرک کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا،کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا تھاکہ بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو20 تک دورکرلیا جائے گاجس کے بعد لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ٓئے گی مگر بیرون ملک سے فنی خرابی دور کرنے کیلئے منگوایا گیا پرزہ بھی آگیا اور20مئی بھی آکر گزر گئی لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ کردیا گیاہے ،جبکہ اتوار کے روز بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے میسجز موصول ہوتے رہے ہیں ،شہریوں نے کے الیکٹرک کو کام چور اور نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کردیا ہے ،پہلے ہی گرمی کی وجہ سے لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں اوپر سے کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ نے جینامحال کردیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے دعوے محض زبانی جمع خرچ ہیں،کراچی جیسے بڑے شہر کو بجلی فراہم کرنا اس ادارے کے بس کی بات نہیں ہے ،شہریوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی میں فیل ہوچکی ہے ،لہذا اس ادارے کو قومی تحویل میں لیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…