جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

عام انتخابات 2018ء،عمران خان نے کتنی سیٹیں شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کو دے دیں؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کارگل جنگ کا پنڈورا باکس کھلنے و الا ہے، نواز شریف ٹھس ہو جائے گا۔ پنجاب میں عمران کا مقابلہ (ن) لیگ سے ہے۔ دینی جماعتیں عمران خان کے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ نواز شریف کو بین الاقوامی ایجنڈے کی حمایت حاصل تھی۔ پاکستانی طاقتوں نے انہیں مکھن سے بال کی طرح نکال دیا۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ۔ نواز ، شہباز اور مریم جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے

ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام انتخابات میں پنجاب میں عمران خان کا مقابلہ صرف (ن) لیگ سے ہو گا۔ میری عمران خان کے ساتھ این اے 60اور62پر انڈر سٹینڈنگ ہے ۔ ان سے ایک دو اور سیٹوں کا مطالبہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دینی طاقتوں کے پاس ووٹ ہے مگر امیدوار نہیں ہیں۔ عمران خان 10, 15سیٹیں دینی امیدواروں کو بھی دیں۔ دینی جماعتیں عمران خان کے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ مگر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر اپنے نیچے سیکنڈ لیڈر نہیں بننے دیتا ۔ یہی کام آصف زرداری نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے اچھے اچھے نام آ رہے ہیں۔ ابھی تک حلقہ بندیوں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اگرانتخابات سے قبل عمران خان کی ہوا چل گئی تو ٹکٹ لینے والوں کی بلے بلے ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بین الاقوامی ایجنڈے کی حمایت حاصل تھی مگر پاکستان کی طاقتوں نے اسے مکھن سے بال کی طرح نکال دیا۔ اب کارگل کا پنڈورا باکس کھلنے والا ہے ۔ اس کے بعد نواز شریف ٹھُس ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہائی برڈ وار کے اوپننگ بلے باز ہیں۔ اس ملک میں اکثریت میں سیاستدان اور معاشرہ کرپٹ ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو فارغ دیکھ رہا ہوں۔ انتخابات ہو بھی جائیں تو مسئلہ حل ہوتا نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کو جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ عمران خان کی حکومت بنے۔(علی)۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…