جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کے بڑے شہرمیں دہشت گردی کا خطرہ ، خود کش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد شہر میں داخل ،حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں ،سرکاری افسران کو نشانہ بنا یاجاسکتاہے، تھریٹ الرٹ جاری

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان کے بڑے شہرمیں دہشت گردی کا خطرہ ، خود کش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد شہر میں داخل ،حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں ،سرکاری افسران کو نشانہ بنا یاجاسکتاہے، تھریٹ الرٹ جاری،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب ہوم سیکرٹری پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے تھریٹ الرٹ میںدہشت گردی کے

خطرے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ نیکٹا کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ذیلی ونگ نے لاہور میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور خودکش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد لاہور میں داخل ہو چکے ہیں جو کہ حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔ذرائع کے مطابق تھریٹ لیٹر کے بعد پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…