جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کے بعد بلیک لسٹ میں شمولیت،فیصلے کی گھڑی ،اگلے چند دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟پاکستان کی حکمت عملی سامنے آگئی

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے دہشت گردوں کے معاون ممالک سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ذیلی ادارے ایشیاء پیسیفک گروپ (اے جی پی)کیلئے منی لانڈرنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اقدامات سے متعلق حتمی رپورٹ اور ایکشن پلان تیار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق28 فروری کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام رواں سال جون میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ

پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایک وفد اگلے چند دنوں میں اے جی پی کے مشترکہ ورکنگ گروپ سے ملاقات کرنے بینکاک روانہ ہو جائے گا جس میں پاکستانی وفد منی لانڈرنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کی تشکیل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے نے تیار کی ہے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایمنسٹی اسیکم کا اعلان کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کی ارسال کردہ ای میل میں پاکستان سے کہا گیا تھا کہ ایسی کسی بھی اسیکم سے پہلے ایف اے ٹی ایف کو مطلع کرنے کی ضرورت تھی۔دوسری جانب پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تحفظات کا جواب دیا کہ ایمنسٹی اسیکم میں ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے اس حوالے سے ایک سرکاری اعلیٰ عہدے پر فائز افسر نے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ جون میں شروع ہوگا اور حکومت نے جو ایکشن پلان تیار کیا اس کے تحت پاکستان کو مزید ایک سال درکار ہے۔علاوہ ازیں ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ بینکاک میں جو بھی شرائط طے کی جائیں گے انہیں انتظامی سطح پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

حکام کے مطابق ایکشن پلان کے نکات ایف اے ٹی ایف کے ساتھ زیر بحث ہوں گے تاہم اگلے مہینے تک تمام امور حمتی نوعیت اختیار کر جائیں گے۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک عالمی ادارہ ہے جو جی سیون (G۔7) ممالک کے ایما پر بنایا گیا کہ جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی کرتا ہے تاہم پاکستان اس ادارے کا براہِ راست رکن نہیں ہے۔مذکورہ غیر سرکاری ادارہ کسی ملک پر پابندی عائد کرنے کے اختیارات نہیں رکھتا لیکن گرے

اور بلیک کیٹیگری واضع کرتا ہے۔اس حوالے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معانت فراہم کرنے والوں کے خلاف متعدد اقدامات اٹھائے ہیں تاہم یہ سوال کرنا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرے گا یا نہیں ‘یہ سوال سیاسی ہے۔وزارت خزانہ کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اٹھائے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے متعدد اجلاس ہوئے اور فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ تاحال 300 رپورٹ تشکیل دے چکا ہے اور ان تمام رپورٹس میں کوئی دہشت گردی سے متعلق حوالہ موجود نہیں ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…