پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

’’وہ چھوٹی سی عمر میں بڑی بڑی باتیں کرتی تھی‘‘ امریکہ کے سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں پاکستانی طالبہ بھی جاں بحق حملہ آور نے کیسے اور کہاں نشانہ بنایا؟بیٹی کی موت کی خبر والدین پر بجلی بن کر ٹوٹ پڑی

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کی سب سے بڑی کائونٹی سانتا فے کے سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 10طالبعلم جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اس اندوہناک واقعہ نے جہاں کئی امریکی والدین کی گودیں اجاڑی وہیں ایک پاکستانی خاندان بھی اپنی بیٹی کی اچانک اندوہناک موت سے نڈھال ہے۔ سانتافے کائونٹی کے سکول میں پیش آئے واقعہ میں پاکستانی طالب علم سبیکا شیخ بھی جان

کی بازی ہار بیٹھی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ سکول کی آرٹ کلاس میں پیش آیا جہاں ایک طالبعلم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے ساتھی طالب علموں کو ہلاک کر دیا ۔ سبیکا کے والدین کو بیٹی کی موت کا سکول انتظامیہ کی رات گئے آنیوالی کال سے علم ہوا۔ سبیکا کے والد کا کہنا تھا کہ سبیکاخواتین کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔چھوٹی سی عمر میں بڑی بڑی باتیں کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی وی پر جب خبر دیکھی کے ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی ہے تو میں نے سبیکا کو فون کیا لیکن وہ نہیں اٹھا رہی تھی۔پھر میں نے وہاں کے لوکل کورڈینیٹر سے رابطہ کر کے بیٹی سے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی اس متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن رات 11 بجے مجھے ان کی کال آئی اور انہوں نے سبیکا کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی بہت ذہین تھی۔وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔سبیکا کی اندوہناک موت نے اس کے بھائی پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ غم سے نڈھال ہے۔ سبیکا کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم نے عید کے بعد چھٹیوں کیلئے پلان کر رکھا تھا، سبیکا نے 8جون کو واپس آنا تھا ۔ سبیکا کے تایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبیکا نے بے شمار میڈلز حاصل کر رکھے تھےسبیکا کے کلاس فیلوز کو بھی سبیکا کی موتکا یقین نہیں ہو رہا۔اور ان کا کہنا تھا کہ سبیکا بہت ذہین طالب علم تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ میں تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات میں کئی طالب علم اور سکول انتظامیہ کے افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اس معاملے پر امریکہ بھر میں ریلیز اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہ چکا ہے جس میں مظاہرین نے حکومت سے اسلحہ کے حصول پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…