جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم ترین رہنما نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

لاہو ر (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ سردار جعفر لغاری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا لغاری اور سابق سینیٹر سردار محسن لغاری بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

دونوں نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔گزشتہ روز بھی ن لیگ کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔صاحبزادہ نذیرسلطان نے 2013 کے انتخابات میں میں آزاد حیثیت سے جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔اس کے علاوہ ن لیگ کے ایم این اے غلام رسول ساہی اور سابق اسپیکر افضل ساہی نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔افضل ساہی نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی کے تقاضے کے تحت تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں اور ن لیگ کے ساتھ مزید وابستگی نہیں رکھ سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ سردار جعفر لغاری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا لغاری اور سابق سینیٹر سردار محسن لغاری بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔دونوں نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…