پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج افسران کے احتجاجی دھرنا شرکاء سے مذاکرات کامیاب،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں  (نیوز ڈیسک) پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج افسران کے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب، شمالی وزیرستان میر علی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جاری دھرناختم کر دیا گیا،پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران اور پاک فوج کے میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے دھرنا کے شرکاء سے مذاکرات کیے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام، قیام امن عامہ اور آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ مکانات کے معاوضہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہر گاؤں میں مشترکہ گشت کریں گے

اس کیساتھ ساتھ شمالی وزیرستان کی داخلی و خارجی راستوں پر بھی مشترکہ اہلکار تعینات ہوں گے اسی طرح رمضان المبارک کے دوران سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات کے دوران خصوصی سیکیورٹی کا انتظام کیے جائیں گے ، مکانات کے معاوضے کے حوالے سے دھرنا کے شرکاء کوبتایا گیا کہ نقصانات کا آزالہ کیا جائے گا جس کیلئے جی او سی نے بذات خود وزیراعظم ،وزارت سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ سے بات کی ہے یہ بھی فیصلہ ہوا کہ عوام کی حفاظت کیلئے گاوں کی سطح پر خاصہ دار فورس کو اسلحہ فراہم کرنے کیلئے کور ہیڈکوارٹر کیساتھ کیس اُٹھایا جائے گا مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ آئندہ شمالی وزیرستان میں ہر جرگہ میں یوتھ آف وزیرستان کو بھی نمائندگی دی جائے گی جس پر دھرنا ختم کیا گیا واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کیخلاف یوتھ آف شمالی وزیرستان نے اتوار کے روز سے میر علی میں دھرنا دے رکھا تھا۔  پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج افسران کے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب، شمالی وزیرستان میر علی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جاری دھرناختم کر دیا گیا،پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران اور پاک فوج کے میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے دھرنا کے شرکاء سے مذاکرات کیے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام، قیام امن عامہ اور آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ مکانات کے معاوضہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…