منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’لڑکااور لڑکی ماہِ رمضان میں 6انچ کا فاصلہ رکھیں‘‘نجی یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا،سٹوڈنٹس کاحیران کن ردعمل

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکا لڑکی ماہِ رمضان میں 6انچ کا فاصلہ رکھیں، کراچی کی یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا، عمل نہ کرنیوالے طلبہ و طالبات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی نے ماہِ رمضان کے حوالے سے ایک خاص ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو

ہدایت کی گئی کہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی ماہِ رمضان میں 6انچ کے فاصلے پر ایک ساتھ بیٹھیں ۔ یونیورسٹی کے جاری ہدایت نامے کے مطابق لڑکا اور لڑکی کو ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اور اگر یونیورسٹی میں کوئی لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھیں گے تو وہ اپنے درمیان 6 انچ کا فاصلہ رکھیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جس بھی طالب علم نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے پر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے ہدایت نامے سے متعلق ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ طالب علموں نے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نا صرف رمضان میں بلکہ باقی پوارا سال بھی ان ہدایات ہر عمل کرنا چاہئیے۔تاہم کچھ طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے اس اقدام کی بھر پور مخالفت کی ہے۔دوسری جانب میڈیا پر خبر جاری ہونے کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین بھی اس سے متعلق ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔یونیورسٹی کے جاری ہدایت نامے کے مطابق لڑکا اور لڑکی کو ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اور اگر یونیورسٹی میں کوئی لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھیں گے تو وہ اپنے درمیان 6 انچ کا فاصلہ رکھیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جس بھی طالب علم نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…