منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ایماندار شخص۔۔اگلے وزیراعظم بھی ہو سکتے ہیں پاک فوج کے سابق سپہ سالار نے عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان ایماندار شخص ، پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہو سکتے ہیں، سابق آرمی چیف و صدر پرویزمشرف نے عمران خان کو نواز شریف اور آصف زرداری سے بہتر قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان کی مقبولیت میں اتار چڑھائو آتا رہا ہے تاہم اب ان کی مقبولیت میں

اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن ملک کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ان دونوں جماعتوں کو چار چار بار دیکھ لیا ہے۔یہ پاکستان کی خاطر کچھ نہیں کر سکتے،کیونکہ یہ بد نیت ہیں یہ پاکستان کے لیے کچھ نہیں کریں گے، میرے نزدیک وہ آدمی اچھا ہے جو پاکستان کے لیے کچھ کرے۔عمران خان 2002تک میرے ساتھ رہے میں نے شوکت خانم کیلئے چندہ جمع کرنے میں بھی ان کی مدد کی ، میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں عمران خان برا آدمی نہیں ہے۔ عمران خان باقی سیاسی جماعتوں سے بہت بہتر ہے۔عمران خان ایماندار ہے۔اگلے وزیراعظم بھی ہو سکتے ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس پیسے کوئی خاص نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی پراپرٹی باہر ہے اور وہ لالچی بھی نہیں اگر وہ لالچی ہوتے تو عمران خان کی پہلی بیوی جمائما ایک بہت امیر آدمی کی بیٹی تھی وہ اس کا فائدہ اٹھاتے۔ پرویز مشرف نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں کچھ ایسی خوبیاں موجود ہیں جن کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان برا آدمی نہیں ہے۔جب عمران خان اچھا آدمی ہے تو میں اس کو برا کیوں کہوں گا۔میں صرف اس لیے عمران خان کی برائی نہیں کر سکتا کہ وہ میرا سیاسی مخالف ہے۔ اگر وہ لالچی ہوتے تو عمران خان کی پہلی بیوی جمائما ایک بہت امیر آدمی کی بیٹی تھی وہ اس کا فائدہ اٹھاتے۔ پرویز مشرف نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں کچھ ایسی خوبیاں موجود ہیں جن کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…