اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نگراں سیٹ اپ ! وزیراعظم کے نام کا اعلان کب ہو گا ؟فیصلہ ہو گیا

datetime 17  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان منگل کو کیا جائیگا۔وزیراعظم کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر نے

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقات کی۔خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ترکی جارہے ہیں ، نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے اتوار کو ملاقات رکھ لیتے ہیں جس کے بعد طے ہوا کہ منگل کو ایک اور ملاقات ہوگی جس میں نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم سے مختلف ناموں پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور منگل کو نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیں گے۔وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن نے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی جس پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیراعظم کے نام پر بحث کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…