ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آبی دہشتگردی کے ماہر بھارت نے رمضان المبارک میں پاکستان کے کن 2 بڑے دریاؤں کا پانی روک لیا؟انتہائی تشویشناک صورتحال ،پانی کے بڑے بحران کا خدشہ سر پر منڈلانے لگا

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریاؤں کا پانی روک لیا ، بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار اور جہلم کا پانی دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم تیار کر لیے ہیں،کشن گنگا ڈیم بننے سے پاکستان 10 ہزار کیوسک پانی سے محروم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی واٹر کمیشن سوتا رہ گیا جبکہ بھارت نے اپنا کام کر دکھایا، محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے دریائے چناب اور دریائے جہلم کا پانی روک لیا ہے۔

بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار اور جہلم کا پانی دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم تیار کر لیے ہیں، دریائے چناب کا 17 ہزار کیوسک پانی بھارت نے روک لیا۔کشن گنگا ڈیم بننے سے پاکستان 10 ہزار کیوسک پانی سے محروم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کیے۔ جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد41200 کیوسک اور اخراج 34200 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد37000 کیوسک اور اخراج37000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد37500کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 17500کیوسک اور اخراج7600کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1394.38 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.087 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1093.30فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.256 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ

لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.40فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ لیکن بھارت کے ڈیم بنانے کی وجہ سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس بھارت کے وزیر مملکت نتن گڈکری نے ہریانہ میں ایگریکلچرل سمٹ 2018 کی اختتامی تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترکھنڈ کے دریاوں پر تین ڈیم بنا کر پاکستان جانے والے پانی کو روک لیں گے تاکہ برسات نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کے وقت ان ڈیموں کا پانی استعمال کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت پاکستان کے حصے آنے والے دریاوں پر ڈیم بنا نے کا اعلان کر چکا ہے۔ بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھی کرتا آیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…