منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، پاکستان

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،بھارت نے حریت قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے، پاکستان کو بھارت کی اندرونی سیاست میں اثرونفوذ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ہندوستان کے اندر مقبوضہ کشمیر

کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں شوپیاں میں گزشتہ ماہ 40 سے زائد شہادتیں ہوئیں،بھارت دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیر کے ہٹانے کی کوشیش کر رہا ہے بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے غیرمعمولی طور پر فعال رہتا ہے،فیض احمد فیض کی بیٹی کو بھارت بلا کر محصور کرنے اور خطاب نہ کرنے دینا قابل مذمت ہے،پاکستان امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اس پر ترکی نے او آء سی کا اجلاس طلب کر لیاوزیر اعظم عباسی شرکت کرنے جا رہے ہیں،پاکستان ایران اور پی فایو معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے، ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں،کرنل جوزف کے حوالے سے دیت کے معاملے کا علم نہیں،مریکہ نے یقین دہانی کرا ئی ہے کہ کرنل جوزف پر امریکہ میں مقدمہ چلا یا جاے گا۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا گزشتہ روز بھارت کے قائمقام ڈپٹی ہایی کمشنر کو ا15 مئی کو تتہ پانی میں اہل او سی کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیااس واقعہ میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا۔ انہوں نے کہا بھارتی ڈپٹی ہاء کمشنر سے تتہ پانی اور دیگر سیکٹرز میں نہتے شہریوں پر گولہ باری پر احتجاج کیا گیا،2018 میں ان تک بھارتی افواج کی جانب سے 1000 کے قریب ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں۔

ان جنگ بندیوں کی خلاف ورزیوں میں 24 شہری شہید ہوے107 سے زائد شہری آن جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں زخمی ہوے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا بھارت نے حریت قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے ، ان کے ر ہنماوں نے 19 مئی کو سری نگر کے لال چوک کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کو بھارت کی اندرونی سیاست میں اثرونفوذ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ہندوستان کے اندر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں مقبوضہ کشمیر میں شوپیاں میں گزشتہ ماہ 40 سے زائد شہادتیں ہوئیں بھارت دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیر کے ہٹانے کی کوشیش کر رہا ہے بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے غیرمعمولی طور پر فعال رہتا ہے۔

خارجہ فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو بھارت بلا کر محصور کرنے اور خطاب نہ کرنے دینا قابل مذمت ہے علی جہانگیر صدیقی کی ایگریما آ چکا ہے, خانے کے پروگرام کا علم نہیں ترجمان نے کہا پاکستان امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہے ،سعودی عرب پر حوثی قبائیل کے میزائل حملوں کی مذمت کی گئی ۔

امریکی سفارتخانیہ یروشلم منتقل کرنے ہر ترکی نے او آء سی کا اجلاس طلب کر لیاوزیر اعظم عباسی شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان پاکستان اور چین کے درمیان امن اور یکجہتی پر مذاکرات بھی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کا فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کا اصولی موقف اپنانا ہے پاکستان ایران اور پی فایو معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہے ہیں انڈونیشیا کے صدر کی پیشکش پر ہمارے علماے کرام نے انسداد دہشت گردی پر انڈونیشیا میں کانفرنس میں شرکت کی کرنل جوزف کو سفارتی استشنی حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے کرنل جوزف کے حوالے سے دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے۔ امریکہ نے یقین دہانی کرا ئی ہے کہ کرنل جوزف پر امریکہ میں مقدمہ چکا یا جاے گا اور قانونی کاروائی کی جاے گیامریکی سفارتکاروں کو ماضی میں ماضی کی حکومتوں نے چند رعایتیں دی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…