اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کافروں کی مدد کرنا کفر ہے،سابق وزیر اعظم نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا فوری توبہ کریں، نواز شریف کےممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو کے بعدعلماء بھی میدان میں آ گئے، سنی اتحاد کونسل کے 50علما نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کےممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو کے بعدعلماء بھی میدان میں آ گئےہیں اور سنی اتحاد کونسل کے 50علما نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافروں کی مدد کرنا کفر ہے،سابق وزیر اعظم نے
ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا فوری توبہ کریں، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا بیان پاکستان اور مسلمانوں سے غداری کے زمرے میں آتا ہے،نواز شریف کے خلاف آئین قانون اور شریعت کے مطابق سخت کاروائی کی جانی چاہیے ہے کیونکہ قرآن و حدیث میں کافروں کی مدد کرنا بھی کفر کے زمرے میں آتا ہے۔اسلامی ریاست کی فوج کے خلاف سازش کرکے اسے کمزور بنانا شریعت کی رو سے منع ہے جبکہ نواز شریف پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔