اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس ، وزیراعظم سمیت 122اراکین کی شرکت، تحریک انصاف کی منحرف رکن مسرت زیب بھی شریک۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کاپہلا اجلاس ہوا. جس میں شاہد خاقان عباسی سمیت122 سے زائد ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی منحرف رکن مسرت زیب
بھی شریک ہوئیں. تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خصوصی طیارے سے لاہور سے اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی. پارلیمانی اجلاس میں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ متنازعہ بیان پرارکان کو اعتماد میں لیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی بھی زیرغور آئی اورشہباز شریف نے30ویں ترمیم پر ارکان کو اعتما دمیں لیا۔