اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی ، کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے اپنے تازہ کالم میں انکشاف کیا ہے کہ ڈان لیکس اور نواز شریف کا سرل المیڈا کو دیا گیا حالیہ متنازعہ انٹرویوبھارتی میڈیا میں ”اوور پلے“ ہوئے۔ ”اوورپلے“ کا یہ کام بھارتی گجرات کے ایک ارب پتی بزنس مین نے کیا‘ یہ بزنس مین نریندر مودی اور میاں نواز شریف کے درمیان رابط ہیں چنانچہ کہا جاسکتا ہے نریندر مودی اور امریکا میاں نواز شریف کے ان خیالات کے بینی فیشری ہیں‘ یہ دونوں ”ہم نہ کہتے تھے یہ گند پاکستان
پھیلا رہا ہے“کا واویلا کر کے پاک فوج کو ٹائیٹ کر رہے ہیں۔جاوید چوہدری نے انکشاف کرتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ سرل المیڈا کے ڈان ٹو کے متنازعہ فقرے کے ڈیزائنر بھی مشاہد حسین سید ہیں‘ پارٹی بھی نواز شریف کے نقطہ نظرکے خلاف ہے۔حکومت نے 6 اکتوبر2016ءکو سرل المیڈا کے ذریعے ڈان میں ایک خبر لیک کرائی‘ وہ خبر ڈان لیکس کے نام سے مشہور ہوئی‘ آپ طارق فاطمی کے ڈرافٹس کا تجزیہ کرا لیں‘حقیقت تک پہنچتے دیر نہیں لگے گی‘ پرویز رشید نے خبر کی اشاعت میں سہولت کاری کی تھی