اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کی، انھیں الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے زیرِصدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کے بیان اور پارٹی پالیسی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب کے نواز شریف پر الزامات پر بھی غور کیا گیا اور چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے قائمہ کمیٹی کے سامنے میں پیش نہ ہونے کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے۔ انھیں اپنے الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ انہوں نے ملک کے سابق وزیرِاعظم پر بھارت منی لانڈرنگ کا سنگین الزام لگایا ہے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے پارٹی قائد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ ٗدانیال عزیز، خواجہ آصف، برجیس طاہر، خواجہ سعد رفیق اور طلال چودھری، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، سردار مہتاب عباسی اور مشاہد اللہ بھی شریک ہوئے۔ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کی، انھیں الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے زیرِصدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔