اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی، ملک چلانے کیلئے ڈان لیکس کے معاملے پر غلطی نہ ہونے کے باوجود پرویز رشید کو ہٹایا گیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی ٗ
نوازشریف کے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر ڈان لیکس کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر پرویز رشید کی کوئی غلطی نہیں تھی تو انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جواب میں کہا کہ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی، ملک کو چلانے کے لیے پرویز رشید کو عہدے سے ہٹایا گیا۔