بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سوری سر! میں آپ کے لیے یہ کام نہیں کر سکتا۔۔! احتساب عدالت میں نواز شریف نے سکیورٹی اہلکار کو کون سا کام کہا جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف ہو گیا

datetime 16  مئی‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں سکیورٹی پر مامور اہلکار نے بات ماننے سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی بدولت عدالت میں شدید حبس اور گرمی تھی، اس موقع پر میاں نواز شریف یہ گرمی برداشت نہ کر سکے

اور انہوں نے سکیورٹی پر مامور ایک شخص کو اپنے پاس بلا کر اسے کھڑکیاں کھولنے اور پردے ہٹانے کا کہا تاکہ عدالت کے اندر تازہ ہوا آ سکے، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ سوری سر میں ایسا نہیں کر سکتا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی نشست پر بار بار پہلو بدلتے رہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک جب عدالت میں آئے تو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انہیں نوٹ شدہ کاغذات دیے اور ضروری ہدایات بھی دیں کاغذات کو انہوں نے اپنی جیب میں ڈال لیا۔ جب مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے بعد عدالت سے جانے لگے تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا شہباز شریف آپ کے ساتھ ہیں، جس کے جواب میں میاں نواز شریف خاموش رہے اور کوئی جواب نہیں دیا لیکن اس کا جواب مریم نواز نے دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبار شریف ہمارے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بارے متنازعہ بیان کی وجہ سے لیگی رہنماؤں میں شدید تحفظات ہیں اور ایک طرف ن لیگ کی شدید تنقید کا سامنا ہے تو دوسری جانب اس کے بعض رہنما ن لیگ کو چھوڑنے کے لیے غور کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف نے سکیورٹی پر مامور ایک شخص کو اپنے پاس بلا کر اسے کھڑکیاں کھولنے اور پردے ہٹانے کا کہا تاکہ عدالت کے اندر تازہ ہوا آ سکے، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ سوری سر میں ایسا نہیں کر سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…