جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بجلی کا بڑابریک اؤن ‘اسلام آباد ،پنجاب اورخیبر پختونخوا ہ کے علاقوں میں بجلی منقطع ،طویل بندش ،معمولات زندگی بری طرح متاثر ،سندھ اور بلوچستان پر اثر کیوں نہیں پڑا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/پشاور( این این آئی ) گدو اور مظفر گڑھ کے درمیان ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کے بریک اؤن سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،پنجاب اورخیبر پختونخوا ہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی، انجینئرز اور عملے نے فالٹ کو دور کرنے کیلئے فوری کام شروع کرکے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کر لی ، بجلی کی اچانک اور طویل بندش کی وجہ سے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے جبکہ پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ۔

پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب خان کے مطابق بدھ کوگدو اور مظفر گڑھ کے درمیان ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے دو صوبوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوئی ۔ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بریک ڈاؤن کی وجہ تربیلا پاور ہاؤس میں ٹرپنگ نہیں تھی اور تحقیقات کے بعد معلوم ہو گا کہ لائن میں خرابی کسی پاور پلانٹ کی وجہ سے ہوئی یا کوئی اور تکنیکی مسئلہ تھا۔نظام میں فالٹ کے بعد ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام دو حصوں شمال اور جنوب میں تقسیم ہو گیا جس کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہو گیا۔ترجمان کے مطابق فالٹ کے باعث دونوں صوبوں میں موجود اکثر پاور پلانٹس بند ہو گئے ۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب، صوبہ خیبرپختونخوا ہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جس سے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے جبکہ پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ۔فالٹ آنے کے بعد انجینئرز اور عملے نے بحالی کے لئے فوری کام شروع کر دیا اور مرحلہ وار بجلی بحال کی گئی ۔ اس دوران فریکوئینسی قائم رکھنے کے لیے بھی بجلی کی فراہمی منقطع کی جاتی رہی ۔ذرائع کے مطابق چار سے پانچ ہزار میگاواٹ کی ٹرپنگ کے بعد سسٹم کو بچانے کے باعث پورا ملک متاثر نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کو ٹرانسمیشن نظام میں لگائے گئے پروٹیکشن سسٹم نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچا لیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق نیشنل گرڈ میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے دیگر بجلی گھروں کے ساتھ ساتھ واپڈا کے ہائیڈل پاور اسٹیشن بھی ٹرپ کر گئے تھے۔ نیشنل گرڈ بحال ہونے کے بعد واپڈا کے تمام ہائیڈل پاور سٹیشن قومی نظام سے منسلک کئے جا چکے ہیں۔ تربیلا منگلا غازی بروتھا اور واپڈا کے دیگر ہائیڈل پاور سٹیشن اس وقت نیشنل گرڈ کو 3 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کر رہے ہیں۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی کے باعث گدو، مظفر گڑھ، ملتان اور خیبرپختونخوا کے پاور پلانٹس متاثر ہوئے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات کے تعین کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری ٹیم بنا دی گئی ہے جو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وفاقی وزیر اویس لغاری کو دے گی۔بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پنجاب کے صدر مقام لاہور میں بجلی مکمل طور پر غائب ہوگئی تھی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی نہ ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھی بجلی کا بریک ڈاؤن رہا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ب

جلی کے بریک ڈاؤن کے باعث اسلام آباد میں واقع پارلیمان ہاؤس کو بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی تاہم پارلیمان کے کچھ فلورز کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی گئی۔اچانک بجلی غائب ہونے پر ہسپتالوں، سکولوں اور دفاتر میں اندھیرا چھا گیا اور روز کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ بجلی بند ہونے کے باعث ملازمین دفاتر میں اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی کیونکہ اس طرح کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحران سے متعلق وزارت کے ترجمان کی جانب سے بیان دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ ملک میں یہ بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے، اس سے قبل یکم مئی 2018 کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی اہم ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ملک میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…