جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں بہترین صحت برقرار رکھنے کی غذائی ترکیب جاری کر دی گئی 

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سحر وافطار میں کھانے پینے کے حوالے سے غذائی ترکیب جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نیوٹریشنز کا کہنا ہے سحری میں چنے ،آٹے کی روٹی، دلیہ، چاول، پھلی دانے کھانے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ فائبر سے بھرپور پھل اور سبزیاں، سیب، امرود، آڑو ،آلو اور پالک جیسے کھانوں کو ترجیح دی جائے۔

ماہر غذائیت کے مطابق روزہ کے طویل دورانیہ کے پیش نظر ریشے والی غذائیں کھانا زیادہ بہتر ہے۔گوشت اور مرغن غذاوں کا استعمال ہر ممکن حد تک کم سے کم کیا جائے۔ سحر و افطار میں چائے کا کم استعمال یا مکمل گریز کرنا صحت کے لیے بہترین ہے۔سحر کے اوقات میں دودھ دہی اور ان کے استعمال سے تیار کردہ اشیاء کے استعمال کو دستر خوان کا لازمی حصہ بنائیں۔ سحر و افطار میں ضرورت سے زیادہ کھانا صحت کے لیے انتہائی خطرناک عمل ہے۔فوڈ اتھارٹی نیوٹریشنز کا کہنا ہے کہ زیادہ چکنائی، نمک اور چینی پر مشتمل کھانوں کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ افطاری کے فورا بعد زیادہ پانی پینے سے اجتناب کیا جائے۔افطار میں میٹھے مشروبات اور کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی بجائے لیموں پانی کاستعمال جسمانی پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔گھروں میں پکوڑے سموسے تیار کرنے میں استعمال شدہ تیل کا دوبارہ استعمال مت کریں کیونکہ دوبارہ استعمال کرنا صحت کیلئے مضر ہے۔رمضان المبارک میں تلی ہوئی اشیاء کا کم سے کم استعمال کریں۔ماہ مبارک میں جسمانی ورزش میں کمی کسی صورت نہ کی جائے۔ رمضان میں غذائی لاپرواہی صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔تفصیلی رمضان ڈائیٹ چارٹ کے لیے اپنے غذائی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔اپنی صحت کو برقراررکھنے اوربہترین راہ نمائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں یا خود تشریف لائیں۔محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آپکی صحت کا خیال ہماری اولین ترجیح ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…