پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے معروف بینک نے افغانستان میں اپنے ملازمین اور برانچز کوعزیزی بینک منتقلی کیلئے معاہدہ کرلیا،بینک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت کتنے ارب تھی؟تفصیلات جاری

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) بینک الفلاح لمیٹڈ نے 14مئی 2018کو دبئی میں منعقدہ تقریب میں افغانستان میں اپنے آپریشنز کی منتقلی کے لیے افغانستان کے صف اول کے بینکاری ادارے عزیزی بینک کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا ہے ۔ بینک الفلاح کے افغانستان آپریشنز کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 31مارچ 2018تک 15.3ارب افغانی تھی۔ اس منتقلی سے بینک الفلاح افغانستان کے ملازمین اور ریٹیل شاخیں بھی عزیزی بینک کا حصہ بن جائیں گی۔

عزیزی بینک کا اس خطے میں خدمات کا تجربہ بینک الفلاح کے صارفین کو ان کی توقعات کے مطابق معیاری خدمات کی فراہمی جاری رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی بینک الفلاح کو اپنی سب سے بڑی جغرافیائی مارکیٹ پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک میں ضروری ریگولیٹری منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔معاہدے پر بینک الفلاح کے سی ای او نعمان انصاری اور عزیزی بینک کے سی ای او محمد سالم عمید نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ انتظامی عہدیدار بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک الفلاح کے سی ای او نعمان انصاری نے کہا کہ ’’میں بینک الفلاح کے افغانستان میں آپریشنز کو افغانستان کے صف اول کے بینکاری ادارے، عزیزی بینک کو منتقلی کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہا ہوں۔ یہ معاہد ہ تمام خطوں میں جہاں بینک الفلاح خدمات فراہم کررہا ہے صارفین کو اعلیٰ معیاری خدمات کے ذریعے انھیں بہترین تجربے کی فراہمی کی ہماری ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ مقامی تجربہ صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری معیار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ہم پر اعتماد ہیں کہ عزیزی بینک کے تجربہ اور مقامی مارکیٹ سے متعلق علم سے ہمارے صارفین کو عزیزی کے ساتھ ہمارے باہمی بینکاری تعلق سے بہترین فوائد حاصل ہوسکیں گے ۔‘‘

عزیزی بینک کے سی ای او محمد سالم عمیدنے اپنے خطاب میں کہا: ’’ہم آج بے حد فخر محسوس کررہے ہیں۔ آپریشنز کی منتقلی سے ہم افغانستان کے سب سے بڑے بینک بننے کی جانب اپنے سفر میں اہم پیش رفت کرسکیں گے۔ صارفین کو اولیت دینے اور انھیں بہترین خدمات کی فراہمی کی بینک الفلاح کی شہرت اور عزیزی بینک کا ملک میں وسیع نیٹ ورک کے ذریعے متعدد خدمات کی فراہمی کا تجربہ ہمیں اپنے صارفین کو بہترین بینکاری خدمات کی فراہمی میں مدد دے گا۔‘‘تقریب میں مالیاتی مشیران گرانٹ تھرونٹن اور قانونی مشیران آر آئی اے اے بارکر جلیٹ بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…