پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستیں اب 124سے بڑھ کر کتنی ہوجائیں گی؟،فاٹا کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی سے متعلق 30 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فاٹا کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی سے متعلق 30 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات سامنے آگئیں ٗآئینی ترمیم کے بل کی حاصل ہونے والی کاپی کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 106 کی ذیلی دفعہ میں ایک میں ترمیم کی جائے گی ٗبل کے مطابق ترمیم کے تحت صوبائی اسمبلی کے پی کے میں فاٹا کو نمائندگی دی جائے گی ٗ آئینی ترمیم کے تحت کے پی کے اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی ہوگی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستیں 124 سے بڑھا کر 147 کردی جائیں گی، جنرل نشستوں کو 99 سے

بڑھا کر 117 کیا جائے گا، خواتین کی نشستیں 22 سے بڑھا کر 26 کی جائیں گی ٗغیرمسلم نشستیں 3 سے بڑھا کر 4 ہوں گی۔بل کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 106 میں 1 اے کا اضافہ بھی کیا جائے گا، اضافی ذیلی دفعہ کے ذریعے فاٹا کو صوبائی اسمبلی کے پی میں 18 جنرل نشستیں ملیں گی۔فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں 4 خواتین اور ایک غیرمسلم نشست بھی ملے گی، قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12 نشستیں کے پی کے میں ضم ہوجائیں گی، جس کے بعد خیبر پختونخوا کی مجموعی نشستیں 48 سے بڑھ کر60 ہوجائیں گی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…