جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کا ممبئی حملے سے متعلق متنازعہ انٹرویو لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی حکم جاری کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے دائر درخواست سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ دیکھیں کہ اس معاملہ پر آرٹیکل 6 لگتا ہے یا نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کو بدنام کیا، نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کے خلاف غداری کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا حکم جاری کرے۔ درخواست گزار نے عدالتی حکم پر نیشنل سکیورٹی کونسل کی آفیشل پریس ریلیز عدالت میں پیش کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ دیکھیں کہ اس معاملہ پر آرٹیکل 6 لگتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے درخواست سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…