اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وزیر اعظم کا اراکین اسمبلی کو الوداعی ناشتہ ٗ حلوہ پوری سے تواضع چوہدری نثارعلی خان، پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان نے ایسا کام کر دیا کہ نواز شریف سمیت پوری ن لیگ ہکا بکا رہ گئی ، بڑی خبر آگئی

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پارلیمنٹیرینز کی حلوہ پوری سے تواضع کی گئی تاہم ناشتے میں چوہدری نثارعلی خان، پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پیپلز پارٹی اور

تحریک انصاف کے ارکان شریک نہ ہوئے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شیخ رشید بھی ناشتے میں شرکت نہیں کی ۔ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم، پشتون خوا میپ کے ارکان تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ناشتے میں ارکان اسمبلی کی حلوہ پوری، چنے ،سفید چاول اور دال سے تواضع کی۔بعدازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت کے ارکان کو نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے فاٹا انضمام سے متعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا ٗ ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…