پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جیو نیوز کی جانب سے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘کو سنسر کیے جانے پر حامد میر پھٹ پڑے،وہ بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی ،نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جیو نیوز کی جانب سے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘کو سنسر کیے جانے پر حامد میر پھٹ پڑے،وہ بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی ،نیا ہنگامہ برپا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق پیمرا کی طرف سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تقاریر کے فوج اورعدلیہ سے متعلق حصوں کو سنسر کرنے کے احکامات کے بعد نیوز چینلز میں سنسر شپ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دن تب ہوا جب قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پی ٹی

وی نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کونشر نہیں کیا ،جس کے بعد جاوید ہاشمی کی میڈ یا ٹاک کو بھی نشر نہیں کیا گیا ،اس کے بعدسینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کے پروگرام کو بھی سنسر کیا گیا جس پر حامد میرنے اپنے خدشات کا اظہار کردیا ہے، حامد میر نے کہا ہے کہ سنسر شپ کی یہ غیر اعلانیہ پالیسی نا قابل قبول ہے ، حامد میر نے اپنے ردعمل میں ٹوئٹر پر پروگرام کا وہ حصہ شیئر کردیا جس کو سنسر کیاگیا تھا پروگرام کے اس حصے میں حامد میر نے لیگی رہنما مصدق ملک سے ہنستے ہوئے کہا تھاکہ اگر انہیں میری بات اچھی نہیں لگی تو میں معذرت کرتا ہوں ،جوجیو نیوز نے سنسر کردیا ،انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے نام پر یہ سنسر پالیسی مجھے سمجھ نہیں آرہی . سنسر شدہ حصے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حصے میں فوج اور عدلیہ سے متعلق کوئی بات نہیں ،میں مصدق ملک اور عارف علوی سے ہنستے ہوئے بات کر رہا تھا .ویڈیو میں مصدق ملک شکوہ کرتے حامد میر سے کہہ رہے تھے کہ عارف علوی خوشبو دار ہیں اور ہم بدبو دار ہیں،قائد اعظم اور عمران خان کی جماعت ایک ہے اور ہم بدبو دار ہیں .حامد میر نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ میں نے صرف یہ یاد دلا یا ہے کہ فلسطین کی حمایت تحریک پاکستان کا حصہ تھی لیکن اگر آپ کے جذبات میرے بیان سے مجروح ہوتے ہیں تو میں معذرت کرتاہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…