پشاور(آئی این پی )عام انتخابات سے کچھ ہی دن قبل ایک اور سیاسی دھماکہ،خیبرپختونخوا میں ہلچل،تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی،تحریک انصاف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، تحریک انصاف کے منحرف اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر سپیکر اسدقیصر کے خلاف خیبرپختونخوااسمبلی کے سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے ،اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کئے گئے
تحریک عدم اعتماد میں ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے آرٹیکل52کی شق7کاحوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے سپیکرصوبائی اسمبلی ایوا ن میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اس لئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دی جائے ،ضیاء اللہ آفریدی نے تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ماضی میں مختلف سپیکروں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے بھی دئیے ہیں مختلف حوالوں میں انہوں نے اے این پی کے دورمیں ہدایت اللہ چمکنی کے خلاف رکن اسمبلی جہانگیرخان ،1994ء میں اس وقت کے سپیکر ہدایت اللہ چمکنی کے خلاف زین العابدین کے اورایم ایم اے دورمیں سپیکربخت جہان کے خلاف رکن اسمبلی حامد شاہ کی عدم اعتماد کی تحریکوں کے حوالے بھی دئیے ہیں ۔ضیاء اللہ آفریدی نے تقریباًبارہ دن قبل خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکراسدقیصرکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کی تھی صوبائی اسمبلی کااجلاس 22مئی کو طلب کیاگیاہے قواعدوضوابط کے مطابق اگر کسی عہدیدارکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوجائے تو14دن کے اندر اس متعلق اجلاس بلاناضروری ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضیاء اللہ کے پہلے تحریک عدم اعتماد کو تکنیکی بنیادوں پر واپس کیاتھا ۔