پشاور ( آن لائن) غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس آج 16مئی کو طلب کرلیا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی16 مئی کو اپنااجلاس طلب کیا ہے مسجد قاسم علی خان میں طلب کئے جانے والے اجلاس میں آنے والے شواہد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغا ن مہاجرین نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے مسجد قاسم علی خان کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں
بھی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسیں آج ہو رہے ہیں جس میں چاند دیکھنے کے حوالے سے شواہد کاجائزہ لیا جائے گا ۔ ایک ہی دن روزہ رکھنے کے حوالے سے کو شش مزید تیز کر دی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں میں آنے والے شواہد کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور پشاور میں موجودہ زونل رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا ۔