ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ کی جانب سے میرے بیان کے توثیق ناگزیر ہے ! نامعلوم فون کال کے بعد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو کیا مشورہ دیا؟مریم نواز نے اپنا کام دکھادیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کی جانب سے قومی سلامتی کے اجلاس میں ممبئی حملوں کے بیان کو مسترد کرنے پر نوازشریف شاہد خاقان عباسی پر برہم ہوگئے ، سابق وزیراعظم طنزیہ انداز میں شاہد خاقان عباسی سے سوال کرتے ہوئے کہہ دیا کہ اجلاس میں میرے بیان کو مسترد کرکے کیا حاصل ہوا ؟ اور آپ مجھے بتائیں کہ میرے انٹرویو میں کونسی غلطی تھی؟جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ میرے لیڈر ہیں جو بھی احکامات دیں گے ان پرعمل کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق سوموار کو

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میاں منیر کے گھر نوازشریف سے ملاقات کے لئے گئے تو میاں نوازشریف شدید غصے میں تھے اور انہوں نے شاہدخاقان عباسی سے آتے ہی طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میرے بیان کو مسترد کرکے کیا حاصل ہوا ؟ اور آپ مجھے بتائیں کہ میرے انٹرویو میں کونسی غلطی تھی جس پر شاہد خاقان عباسی قدرے خاموش رہنے کے بعد بولے کہ آپ میرے لیڈر ہیں جو احکامات آپ دیں گے ان پر عمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ آپ کی جانب سے میرے بیان کے توثیق ناگزیر ہے تاہم کچھ دیر بعد نامعلوم فون کال کے بعد نوازشریف نے وزیراعظم کو پنجاب ہاؤس جانے کا مشورہ دیا ۔پنجاب ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پنجاب ہاؤس آئے تو وہاں ان کا ایک بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں انہوں نے نوازشریف کے بیان کی نہ صرف توثیق کی بلکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے استعفیٰ سمیت سب کچھ نوازشریف کے قدموں میں ڈال دیا اور اس موقع پر سرکاری ٹی وی سمیت تمام تر میڈیا کو بلیک آؤٹ کرکے تاثر دیا گیا کہ کچھ دیر بعد باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ویڈیو بیان ریکارڈ ہونے کے بعد نااہل وزیراعظم نوازشریف کو ان کا بیان دکھایا گیا تو انہوں نے چند الفاظ کا چناؤ کرکے میڈیا کو جاری کرنے کا کہا

جبکہ چند اقتباسات کو استعمال کرنے کے لئے محفوظ کرلیا گیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان وزیراعظم کی میڈیا ونگ سے بار بار رابطے کرتے رہے تو وہاں جواب موصول ہوا کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کو وزارت انفارمیشن ڈائریکٹ دیکھ رہی ہے اس میں وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کا کوئی کردار نہیں ہے ۔پنجاب ہاؤس ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات نے تمام تر اقدامات مریم نوازشریف کے کہنے پر کیے اور ایک خصوصی انٹرویو وزیراعظم سے حاصل کرلیا گیا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…