اسلام آباد( آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے پاکستان کی فوج کو بدنام کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ نواز شریف نے اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ذ مہ دار قرار دیا۔ کارگل پر نواز شریف کو دوبارہ بریفنگ دی تھی لیکن کہتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ نواز شریف کارگل سے فوج کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کر دیا۔
کارگل کے معاملے پر بھارت نے امریکا کے ذریعے نواز شریف پر دباؤ ڈلوایا۔ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا ۔ نواز شریف نے اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ذمے دار قرار دیا۔ اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ کارگل پر نواز شریف کو دوبارہ بریفنگ دی تھی۔ نواز شریف نے کہا کہ مزا تب آئے گا جب سری نگر پر جھنڈا لگائیں گے۔ کارگل جنگ میں ہم5مقامات پر بھارتی فوج پر حاوی تھے۔ اس وقت نواز حکومت پر بھارت نے امریکا کے ذریعے دباؤ ڈلوایا۔ کارگل سے فوجوں کی واپسی پر راجہ ظفر الحق اور چوہدری شجاعت نے مخالفت کی۔ اس وقت نواز شریف امریکا گئے اور وہاں سے فوج کی واپسی کا آرڈر جاری کیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ کارگل سے فوج کا انخلا کروا کے نواز شری فنے غلط قدم اٹھایا۔ نواز شریف نے فوج کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کر دیا۔ پاکستان کے خلاف عالمی طاقتیں سازش کرنے میں مصروف ہیں۔ ایسے موقع پر نواز شریف کے بیان کے پیچھے ضرور کوئی بات چھپی ہے۔(علی)۔