جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وفاق اورسندھ میں نگران سیٹ اپ ،مشاورت مکمل،نگران وزیراعظم کیلئے 4نام سامنے آگئے ،ایک سابق جج،2ماہر معاشیات اور ایک اہم سیاستدان بھی شامل

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاق اورسندھ میں نگران سیٹ اپ ،مشاورت مکمل،نگران وزیراعظم کیلئے 4نام سامنے آگئے ،ایک سابق جج،2ماہر معاشیات اور ایک اہم سیاستدان بھی شامل،وفاق اورسندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ، وفاق میں نگران وزیراعظم کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ، پارٹی رہنماؤں نے قیادت کو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کا نام شاہد خاقان عباسی کے حوالے کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔

نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی اہم اجلاس منگل کو بلاول ہاؤس میں ہوئی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔ اجلاس میں ایم این اے فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ ،نثار احمد کھڑو، مراد علی شاہ، نوید قمر، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، فلسطینیوں کے قتل عام اور فاٹا کے انضام کا معاملہ زیرغور آیا جبکہ نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارٹی قیادت کو نگران وزیراعظم اورنگران سیٹ اپ کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہونے والی مشاورت پربریفنگ دی ۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی،جسٹس (ر)انورظہیرجمالی،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد ، ڈاکٹرعشرت حسین،سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو،جسٹس (ر)شاکراللہ جان ڈاکٹرحفیظ پاشا کے ناموں پرغورکیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کی پارٹی قیادت نے نگران وزیراعظم کے لیے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں ان ممکنہ ناموں میں جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی،ڈاکٹرعشرت حسین ، اشتیاق حسین اورمحمد میاں سومرو شامل ہیں ۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی جانب سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو نگران سیٹ اپ کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فائنل مشاورت کا منڈیٹ دے دیا گیا ہے جبکہ پارٹی قیادت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم سے حتمی مشاورت سے قبل اپوزیشن جماعتوں کوبھی اعتماد میں لیں،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون میں پس پردہ اس بات پراتفاق ہوچکا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ موجودہ وزیراعظم اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے مابین طے کرنے کی

بھرپورکوشش کی جائے دونوں جماعتوں کی یہ کوشش ہوگی کہ نگران وزیراعظم کے نام کا معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں سندھ میں نگران سیٹ اپ پربھی مشاورت کی اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کوہدایت کی گئی ہے کہ 28 مئی سے قبل اپوزیشن لیڈردیگرجماعتوں سے مشاورت کرکے نام فائنل کرلیں ۔ دریں اثنا پیپلزپارٹی کی قیادت نے نواز شریف کے بیانیہ کوسیاسی سطح پرسپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی جمہوریت

اورآئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھے گی ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماں کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم چار سال تک نوازشریف نے وزیرخارجہ مقرر نہ کر کے ملک کو سفارتی طور ناقابل رسائی رکھا،نواز شریف اور اس کی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کا مضبوط موقف عالمی برادری میں جگہ حاصل نہ کر سکا۔ اجلاس کی جانب سے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اورمطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرے۔ پی پی پی قیادت نے پارٹی کے سینیٹرز و ایم این ایز کو فاٹا انضمام کے متعلق قانون سازی میں فعال کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…