اسلام آباد (آئی این پی)بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ۔۔۔!سینٹ میں وہ ہوگیا جس کی کسی کو توقع نہ ہوگی،تحریک انصاف کے اہم رہنما نے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں پاکستان تحریک انصاف کےسینیٹر اعظم خان سواتی نے
وزیرمملکت برائے داخلہ کی تعریف میں پل باندھ دیئے، جبکہ جواباً انتہائی خوشگوار انداز میں ،وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاکہشکر ہے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے میری تعریف کی اور مجھے ذمہ دار وزیر قرار دے دیا ۔منگل کو ایوان بالا میں آرڈیننس 8مجریہ 2018خواتین اور بچوں کی تجارت کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کا آرڈیننس بل پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے استفسار پر سینیٹر اعظم خان سواتی نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزیر داخلہ پر مکمل اعتماد ہے، وہ فرض شناس اور قابل وزیر ہیں جبکہ دوسری جانب پیپلزپ ارٹی کی جانب سے بل پر بغیر پڑھے بل کی حمائیت کرنے سے انکار کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی کھوکھر کا کہنا تھا ہمیں بل کی کاپی ابھی ملی ہے، پڑھنے کے بعد اس پر کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں، اس کیلئے ایوان بالا کی کارروائی 15منٹ کیلئے معطل کی جائے، جس پر ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ایوان کی کارروائی 15منٹ کیلئے موخر کر دی، پندرہ منٹ کے بعد ایوان کی دوبارہ کارروائی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نے بھی حکومتی بل کی منظوری میں تعاون کیا اور ووٹ دیا۔(اح+م ع)