ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف ہل میٹل کے حقیقی بینی فشری ہیں،جے آئی ٹی نے حسین نواز اور ہل میٹل کی طرف سے بھیجی گئی رقوم پر مبنی ٹیبل تیار کیا‘ہل میٹل کا منافع 9.9 ملین ڈالر تھا ، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیا کا بیان مکمل ہو گیا‘ واجد ضیاء نے بتایا کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچے کہ نواز شریف ہل میٹل کے حقیقی بینی فشری ہیں ‘ ملزمان نے فنانشل سٹیٹمنٹ اور دیگر دستاویزات جے آئی ٹی کو فراہم نہیں کیں ،, جے آئی ٹی نے حسین نواز اور ہل میٹل کی طرف سے بھیجی گئی رقوم پر مبنی ٹیبل تیار کیا,ہل میٹل کا منافع 9.9 ملین ڈالر تھا

کیس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔ آج (بدھ) کو خواجہ حارث واجد ضیاء پر جرح کریں گے،ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے پر عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے سے پہلے عدالت وکیل صفائی کو سوالنامہ دے گی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ واجد ضیا کا بیان مکمل ہو گیا ,عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 342 کے تحت ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کا محفوظ فیصلہ بھی سنا دیا .سابق وزیراعظم محمد نواز شریف,مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے . پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ اور کیس کے مرکزی گواہ واجد ضیا کے بیان پر وکیل صفائی خواجہ محمد حارث (آج) بدھ کو جرح کا آغاز کریں گے.واجد ضیا نے چوتھے روز بیان قلمبند کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو فنانشل سٹیٹمنٹ اور دیگر دستاویزات جے آئی ٹی کو فراہم کرنے کا کہا ہل میٹل سے متعلق مانگا گیا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا, جے آئی ٹی نے حسین نواز اور ہل میٹل کی طرف سے بھیجی گئی رقوم پر مبنی ٹیبل تیار کیا,ہل میٹل کا ٹیکس کے بعد 9.9 ملین ڈالر نفع تھا, 8.9 ملین ڈالر حسین نواز اور ہل میٹل میں 2010 سے 2015 کے دوران نواز شریف کو بھجوائے۔ 88 فیصد منافع حسین نواز نے اس عرصہ میں نواز شریف کو بھجوایا۔ اسی دوران بطور تہفہ بھیجی گئی رقم, منافع اور نقصان سے مطابقت نہیں رکھتی, 2015 میں کمپنی کو 1.5 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ 1.5

ملین ڈاکر کے نقصان کے باوجود 2.1 ملین ڈاکر نواز شریف کو بھجوا دیئے۔حسن نواز نے بیان میں کہا کہ اس نے 2015 میں 8 لاکھ برطانوی پاونڈ حسین نواز سے لیئے, حالانکہ اس وقت کمپنی خسارہ میں تھی, خواجہ حارث نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے قائم کی گئی رائے پر مبنی ہے,بیان کا یہ حصہ تفتیشی رپورٹ کا حصہ ہے, بیان کا یہ حصہ قابل قبول شہادت نہیں, خواجہ حارث نے اعتراض کیا کہ حسن اور حسین نواز اس عدالت میں موجود نہیں, ان سے منسوب بیان نواز شریف کے خلاف

قابل قبول شہادت نہیں, واجد ضیا نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ 8ی فیصد منافع نواز شریف کو گیا,دستیاب شواہد کی روشنی میں اخذ کیا کہ نوازشریف ہل میٹل کے حقیقی بینفشری ہیں،حسین نواز نوازشریف کے بے نامی دار ہیں جو ہل میٹل کے مالک تھے، 2010سے 2017 کے دوران ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ نے 9.9ملین ڈالر کا منافع کمایا،2010-15 میں ہل میٹل اور حسین نواز کی طرف سے 8.9ملین ڈالر نوازشریف کو بھجوائے گئے، بینکنگ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ

حسین نواز نے 88فیصد منافع نوازشریف کو بھجوایا، جن سالوں میں کمپنی نقصان میں تھی تب بھی رقوم نوازشریف کو بھجوائی گئیں۔2010 میں کمپنی نے 588000 ڈالر منافع حاصل کیا، 2010میں ہل میٹل اور حسین نواز کی طرف سے 5.1ملین ڈالر نوازشریف کو بھجوائے گئے۔2015 میں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ 1.5ملین ڈالر نقصان میں تھی، نقصان میں ہونے کے باوجود نوازشریف کو 2.1ملین ڈالر بھجوائے گئے، ہل میٹل کی طرف سے حسن نواز کو بھی 2015 میں 8لاکھ پانڈز بھجوائے گئے،

ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سوالنامہ وکلا صفائی کے حوالے کیا جائے گا. معاملے پر دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد ملزمان کے بیانات کا مرحلہ آتا ہے. وکیل صفائی خواجہ محمد حارث نے کہا کہ اگر ایک ریفرنس میں ملزمان کے بیانات پہلے قلمبند کر لئے جائیں تو کوئی فائدہ نہیں, ہم اس بات پر فوکس کر رہے ہیں کہ کیس سے توجہ بھی نہ ہٹے اور کارروائی بھی چلتی رہے. العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں جےآئی ٹی کو دئے گئے

ہل میٹل سے متعلق حسین نواز کے بیان پر اخذ شدہ نتائج کوواجد ضیا کی جانب سے بطور شہادت پیش کرنے پر خواجہ حارث نے ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیے. خواجہ حارث نے کہا کہ واجد ضیا کا بیان جے آئی ٹی کی طرف سے قائم کی گئی رائے پر مبنی ہے جسے بطور قابل قبول شہادت تسلیم نہیں کیا جا سکتا.العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں واجد ضیا کا بیان مکمل، کل جرح شروع ہوگی۔ عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئیبیان قلمبند کرنے کے عمل کا آغاز کردیا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کا 342 کا بیان قلمبند کرنے کے معاملے پر حکم دیا کہ ملزمان کے بیان کے حوالے سے پہلے عدالت وکیل صفائی کو سوالنامہ دے گی۔ سوالنامے کی تیاری کے بعد ملزمان کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔ عدالت نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت(آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔(آج) بدھ کوخواجہ حارث گواہ واجد ضیا پر جرح کا آغاز کریں گے۔ (ن غ/ آ چ)



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…