پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

میاں نواز شریف کو اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی؟ اگر بیان غلط اندازمیں پیش کیاگیاتوشہباز شریف اورچودھری نثارکیا کررہے ہیں؟دلچسپ صورتحال

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین نما شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر کہاہے کہ میاں نواز شریف کو اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی؟قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں اس میں غلط کیا ہے ٗ نوازشریف بتائیں اس بیان کی ضرورت کیا تھی؟ اور اگر بیان غلط اندازمیں پیش کیاگیاتوشہباز شریف، چودھری نثاروضاحتیں کیوں دیرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس بیان کو اتنا اچھالا

اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت امریکا کا بہترین اتحادی ہے اس لیے ہمارا بیانیہ مسترد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں، اگرمعافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنیکا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ٗنواز شریف کا موقف پاکستان کے خلاف ہے، وزیراعظم ایوان کوبتائیں وہ پاکستان کیساتھ ہیں یانواز شریف کے بیانیے کیساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی، مولانافضل الرحمان نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاہک نوازشریف نے اپنے وزیراعظم کے اعلامیے کو مسترد کیا ہے ٗ اعلامیہ مسترد ہونے پر وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں انہوں نے کیا غلط کہا ٗان کے بیان سے ملکی مفادات کو کیا نقصان پہنچا ٗبتایا جائے خصوصی طیارہ بھیج کر صحافی کو بلانے کی ضرورت کیا تھی؟ ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…