جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بتادیں دنیا کا کون سا ملک ہمارے ساتھ ہے ؟اب پاکستان کودیکھ کر تکلیف ہوتی ہے،نوازشریف شدید مشتعل،ایسی باتیں کہہ ڈالیں کہ کوئی توقع ہی نہیں کرسکتاتھا،انتہائی سنگین دعوے

datetime 15  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ممبئی حملوں سے متعلق ان کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے جاری اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوناک اور تکلیف دہ ہے ٗ قومی کمیشن بننا چاہیے جو دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی کرے ٗپاکستان دنیا میں تنہا ہو چکا ہے ٗ بتادیں دنیا کا کون سا ملک ہمارے ساتھ ہے ؟پتہ لگنا چاہیے ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی تھی ٗ ہمارا اتنا پیارا ملک تھا ٗ

اب اسے دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوسناک، تکلیف دہ ہے ٗ یہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔نواز شریف نے اس معاملے پر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ دوہراتے ہوئے کہا کہ کمیشن بننا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے۔نوازشریف نے کہا کہ میں نے پہلے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہی باتیں کی تھیں کہ گھر کو ٹھیک کریں اور اسے سدھاریں تاہم ان باتوں کو ڈان لیکس بنا دیا گیا۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان دنیا میں تنہا ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، آپ بتا دیں دنیا کا کون سا ملک ہمارے ساتھ ہے؟۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ 5 سال تک آپ کی حکومت رہی، آپ نے ایک بھی ملک دوست نہیں بنایا؟جس پر نواز شریف نے کہا کہ بات ذات کی نہیں پورے ملک کی ہے کہ ملک کس سمت میں چلا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے کہاکہ دوسرے ممالک کے ساتھ ہماری دوستیاں ہورہی تھیں، خواجہ آصف سے پوچھیں دوسرے ممالک نے میرے متعلق کیا رائے دی۔ نواز شریف نے کہا کہ ڈان لیکس کے وقت سکیورٹی اجلاس میں بھی یہی بات کی تھی اورسکیورٹی کمیٹی میں کی گئی انہی باتوں کو ڈان لیکس کا نام دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پتہ لگنا چاہیے کہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی تھی، ہمارا اتنا پیارا ملک تھا، اب اسے دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ ملک کے اندر اب یہ پتہ لگنا چاہیے کہ ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…